◷

تین ایرانی جزیروں کے بارے میں متحدہ عرب امارات کا دعویٰ مسترد

29 ستمبر 2026

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفترکے عہدیدار نے تین ایرانی جزیروں کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے دعوے کو مسترد کردیا ہے

  اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر کے عہدیدارناصر اسدی نے تین ایرانی جزیروں کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے دعوے کے جواب میں کہا ہے کہ ان جزیروں کی مالکیت قابل مذاکرات نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ابوموسی،تنب بزرگ اور تنب کوچک، یہ تینوں جزیرے ہمیشہ ایران کے رہے ہیں اوران کی مالکیت کے بارے میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کے سیکریٹری ناصر اسدی نے کہا کہ ان جزیروں کے بارے میں ہم ہر دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

انھوں نے اسی کے ساتھ کہا ہے کہ ایران اور جزیرہ نمائے عربستان کے درمیان واقع وسیع آبی علاقے کا واحد صحیح جغرافیائی نام خلیج فارس ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ تاریخ کے آغاز سے ہمیشہ یہی نام استعمال ہوا ہے اوراقوم  متحدہ نے بھی یہی نام تسلیم کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے