◷

ترجمان سپاہ: نئی جنگ پر نئے اسلحے استعمال کریں گے

29 ستمبر 2026

ترجمان سپاہ: جنگ نے نئی شکل اختیارکی تو ہم نئے اسلحے استعمال کریں گے

 سپاہ پاسداران کے ترجمان نے امریکی عوام کے نام سپاہ کے خط کے بارے میں کہا ہے کہ یہ منطقی اور ہمدردانہ خط ہے جس میں حقیقت بیان کی گئی ہے

 سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگيڈیئر حسین محبی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ سپاہ نے امریکی عوام کے نام ایک خط تیارکیا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ یہ کوئی تشہیراتی اقدام نہیں ہے، بلکہ منطقی اور ہمدردانہ خط ہے۔  

انھوں نے کہا کہ اس خط کے ذریعے امریکی عوام کے حقائق سے آگاہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

بریگيڈیئر حسین محبی نے امریکا کے فوجی اخراجات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان فوجی اخراجات کا مقصد، اپنی سرزمین اور حدود کا دفاع ہے، تو امریکا کی دفاعی صورتحال فطری ہے اور دنیا کے دوسرے  ملکوں میں 800 فوجی اڈوں کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی 100 ارب ڈالر کے سالانہ دفاعی بجٹ کی ضرورت  ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کا سالانہ فوجی بجٹ امریکی فوج کے بجٹ کا ایک فیصد ہے ۔

سپاہ کے ترجمان نے کہا کہ 25 برس قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران ایٹمی اسلحے سے ایک ہفتے سے زیادہ دور نہیں ہے۔ میں امریکی عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ ایک ہفتہ جس میں ایران کو ایٹمی اسلحے تک پہنچ جانا تھا، ابھی پورا نہیں ہوا؟

انھوں نے کہا کہ اگر ایران ایٹمی اسلحہ بنارہا ہے، اور امریکا اس بات کا دعویدار ہے کہ وہ ایران کو ایٹمی اسلحہ نہیں بنانے دے گا تو، امریکی صدر نے جامع ایٹمی معاہدہ کیوں پھاڑ دیا؟ کیا اس معاہدے میں جس پر امریکا سمیت 6 ملکوں کے دستخط تھے، ایران کو ایٹمی اسلحہ نہ بنانے کا پابند نہیں کیا گیا تھا؟ کیا آئی اے ای اے کے انسپکٹروں نے تسلسل کے ساتھ ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ نہیں کیا ہے؟ کیا ایران پر اس سلسلے میں نگرانی نہیں تھی؟ توپھر جے سی پی او اے کو کیوں پھاڑا؟

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا کہ ان کا مسئلہ، ایٹمی اسلحہ نہيں ہے۔ وہ ایرانی عوام کی دولت وثروت کی لوٹ مار اور ایران کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایران کو دوبارہ اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔ وہ خود بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران ایٹمی اسلحے کی فکر میں کبھی نہیں رہا۔

انھوں نے کہا کہ ہم  نے اپنے دفاع  میں، مستقل  طور پر نئے نئے اسلحے تیار کئے ہیں اور موجودہ ہتھیار اپ گریڈ کئے ہیں اورجدید ترین ہتھیاروں کی تیاری میں دنیا کی سبھی صنعتوں اور ٹیکنالوجیوں سے کام لیا ہے تاکہ اپنے ملک اور عوام کا دفاع کرسکیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر جنگ نے دوسری شکل اختیار کی تو یقینا ہم اپنے نئے اسلحے استعمال کریں گے۔

سپاہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے ایران  کے خلاف مختلف جارحانہ منصوں پر عمل کیا، سب میں شکست ہوئی اوریقینا اس نے دیگر منصوبے اور سیناریو بھی مد نظر رکھے ہیں، جن سے ہم بے خبر نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم ہر سیناریو سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور جس طرح اب تک اس کو شکست دی ہے، اپنے بے گناہ شہیدوں، شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے معصوم بچوں کے خون ناحق کی برکت سے جو بے گناہ شہید کئے گئے، ہم اپنی فتحمندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر حسین محبی نے کہا کہ امریکا کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہيں ہے کہ اپنی شکست کا اعتراف کرے اور علاقے سے نکل جائے، اس جنگ کا نتیجہ یہی ہوگا۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے