◷

بقائی:ثالث سے متعلق ذرائع ابلاغ کی باتیں بے بنیاد ہیں

29 ستمبر 2026

بقائی: قطری ثالث سے گفتگو کی تفصیلات کے بارے میں میڈیا میں جو باتیں کی جارہی ہیں، وہ صحیح نہیں ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قطری ثالث کے ساتھ مذاکرات کے تعلق سے جو باتیں کی جارہی  ہیں، انہیں اور بے بنیاد بتایا ہے۔

  ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے نیویارک میں مقامی وقت کے مطابق پیر کو ایک سوال کے جواب میں  کہا کہ آج (پیر کو) دوپہر بعد، قطری وفد سے ملاقات ہوئی جس میں علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ ایرانی وفد نے قطری ثالث سے گفتگو میں اپنا موقف اور نظریہ بیان کیا اور وضاحت کی کہ ایران نے اب  تک سفارت کاری میں حسن نیت کے ساتھ شرکت کی ہے اور ہرقسم کی تسلط پسندی اور جارحیت کے مقابلے میں، ایرانی عوام کے اعلی اہداف ومفادات کے دفاع میں  محکم اور ثابت قدم ہے۔

 ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ موضوعات کی تفصیلات کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے اور اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ میں جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے