◷

اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچائیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

24 ستمبر 2026

قطری ثالث کے ذریعے امریکی فریق سے رابطہ ہوا، اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچائیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی فریق سے رابطہ قطری ثالث کے ذریعے ہوا جس میں ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دی ہیں۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایرانی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ اور امریکا کی فوجی کارروائیوں کو روکنا، بحری ناکابندی اور اقتصادی جنگ کا خاتمہ بھی ایران کی شرائط میں شامل ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی بھی ان شرائط کا حصہ ہے۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ایرانی وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے