◷

عباس عراقچی کی پاکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

25 ستمبر 2026

عباس عراقچی کی پاکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات: امریکا نے اسلام آباد مفاہمت کی خلاف ورزی کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔

 سید عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کے سفر پر ہیں۔

بدھ کے روز ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے و بین الاقوامی سطح  کے اہم واقعات پر گفتگو اورتبادلہ خیال کیا گيا۔

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات  کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے، باہمی مفادات کے دائرے میں طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد اور تعلقات میں مزید توسیع کے لیے دونوں ملکوں کے عزم پر زور دیا۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی  نے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ثالث کے طور پر پاکستان کی تعمیری کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، امریکا کی طرف سے معاہدہ  کی بار بار خلاف ورزی کو ان کوششوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ قرار دیا اور زور دیا کہ امریکا کی جانب سے اسلام آباد مفاہمت کی خلاف ورزی خطے میں عدم تحفظ اور کشیدگی میں اضافے کا سبب بنی اور امریکا اس صورتحال کا ذمہ دار ہے۔

عباس عراقچی نے فلسطینیوں کی نسل کشی اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی بڑھتی ہوئی  غاصبانہ سازشوں کو  کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی ممالک اور اسلامی تنظیم کی جانب سے متحدہ اقدام کا مطالبہ کیا۔

اس ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بھی خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مدد کے لیے اپنے ملک کی جانب سے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ جاری نیک نیتی پر مبنی کوششوں پر خاص توجہ دینے پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے