بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے 4 روزہ میچ میں جیت کیلئے 296 رنز کا ہدف دیدیا۔
ڈارون میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش اے نے تیسرے دن 84 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
محمود الحسن جوئے 65، آئچ ملا نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستانی بولرز نے آج عمدہ بالنگ کرکے بنگلادیش اے کی 7 وکٹیں 132 رنز کے اضافے پر حاصل کر ڈالیں۔




