◷

 سربراہ ایرانی فوج: غلطی کرنے پر مہلک ترین جواب ملے گا

5 اکتوبر 2026

 ہر جارحانہ غلطی کا دشمن کو مہلک ترین جواب دیا جائے گا:  ایرانی فوج کے سربراہ انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل حاتمی نے مسلح افواج کی مکمل آمادگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور دشمن نے ہمارے ملک کے لئے دوبارہ خطرہ پیدا کرنے کی غلطی کی تو مسلح افواج مہلک ترین جواب دیں گی

  ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نےصوبہ فارس میں ایک فوجی تقریب سے خطاب میں مسلح افواج کی آمادگی اور تیاری کو قابل تعریف بتایا ۔

 انھوں  حالیہ جنگ میں ایران کی مسلح افواج کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

 جنرل حاتمی نے کہا کہ جنگ میں  نقصان ہوتا ہے، لیکن اہمیت جنگ کے نتیجے کے ہوتی ہےاور اس جنگ کا نتیجہ یہ تھا کہ ہم جھکنے کے بجائے ڈٹے رہے اور  ہم نے ملک کو عزت و سربلندی سے ہمکنارکیا۔

 ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، دشمن میدان جنگ میں ناکامی کے بعد، دوسری روشوں کا سہارا لے رہا ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ دشمن پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے عوام کی مشکلات بڑھانا چاہتا ہے اور اسی کے ساتھ وہ ملک میں بدامنی اور بلوہ  پھیلانے کی فکربھی میں ہے.

جنرل حاتمی نے کہا کہ ملک کی  مسلح افواج پوری طرح چوکس اور مقابلے کے لئے آمادہ ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحانہ غلطی کا دنداں شکن جواب دیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے