◷

دشمن معاشی جنگ میں کامیاب نہیں ہوگا: صدر پزشکیان

5 اکتوبر 2026

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے خصوصی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک نیا لائحہ عمل تیار اور اس پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

 مسعود پزشکیان نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا کہ "حکومت نے خصوصی حالات سے نمٹنے کے لیے نیا لائحہ عمل اپنایا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ  "گزشتہ مہینوں کے دوران دشمن کی حکمت عملی یہ رہی ہے کہ ایران کے غیور عوام پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے ملک کی اہم اور حیاتیاتی شریانوں کو منقطع کر دیا جائے۔”

صدر نے کہا کہ "معاشی دباؤ میں شدت آئی ہے، لیکن خدا کے فضل و کرم ،عوام کے تعاون  اور حکومتی اقدامات کی بدولت دشمن کو اس معاشی جنگ میں اپنے مقاصد کے حاصل نہیں کرپائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے