جمی ڈورے (Jimmy Dore) کا خصوصی ٹاک شو
یہ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہاں امریکہ کی تمام دولت کہاں جاتی ہے؟
یہ وہ جگہ ہے کہ جہاں وہ جاتی ہے!
یہ بادشاہت کہلواتی ہے۔ یہ امپیریلزم ہے!
یہ سب فوجی اڈے ہیں
وہ فوجی اڈے جو امریکہ نے پوری دنیا میں بنا رکھے ہیں
آپ کو پتہ ہے، کسی دوسرے ملک نے اتنے فوجی اڈے نہیں بنائے
صرف امریکہ نے یہ سب فوجی اڈے بنائے ہیں
کوئی دوسرا ملک ایسا نہیں کرتا
چین، روس.. ان کے پورے دنیا میں فوجی اڈے نہیں ہیں
کون پوری دنیا میں اتنے فوجی اڈے بناتا ہے؟ ہم (امریکی) بناتے ہیں!
کیونکہ یہ وہ صورتحال ہے کہ جو "کیپیٹل ازم” کا نتیجہ ہے
آپ کو اسے (کیپیٹل ازم) کو چالو رکھنے کے لئے بندوق اٹھانی پڑتی ہے..
اور آپ کو فاشسٹ (انتہاء پسند قوم پرست) بننا پڑتا ہے
جیسا کہ جوبائیڈن نے ریلوے کارکنان کے ساتھ کیا تھا
جب اس نے ریلوے ملازمین کے احتجاج کو دبایا تھا
اس کو فاشز م کہتے ہیں
وہ چیز کہ جس کے بارے آپ ہر وقت سنتے رہتے ہیں اور ٹی وی پر بھی سنتے ہیں، فاشز م نہیں ہے!
یہ (جوبائیڈن کا اقدام) فاشز م تھا.. حقیق فاشز م!
اور یہ وجہ ہے کہ کیوں ہمارا ملک "غلاظت” میں دھنستا جا رہا ہے
اور ہمارا انجام تمام "عظیم بادشاہتوں” کی طرح سے ہوتا جا رہا ہے
اور ہم اپنی فوج کو حد سے زیادہ توسیع دے رہے ہیں
درحالیکہ ہمیں اپنے گھر میں خود اپنے عوام کی کوئی فکر ہی نہیں
ہم نے ابھی ہی 15 ارب ڈالر بھیجے ہیں کہ جن کے ذریعے یہاں امریکہ میں ہر ایک شخص کے تمام مسائل حل ہو سکتے تھے
اور ہم نے حال ہی میں شام میں ایک اور فوجی اڈہ بنایا ہے
ہم نے فلپائن میں مزید 3 فوجی اڈے قائم کئے ہیں
صرف انہی دو ماہ کے اندر اندر
یہ وہ "کھاتا” ہے کہ جہاں آپ کا سارا پیسہ جا رہا ہے!
کیوں، اس لئے کہ آپ کی حکومت سو فیصد بدعنوان ہو چکی ہے
معمولی بدعنوان نہیں۔ یہ (امریکی حکومت) 100 فیصد بدعنوان ہو چکی ہے
اِس کو کرپشن کہا جاتا ہے۔ کیا آپ یہ دیکھ رہے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کو کیا کہا جاتا ہے؟
اس کو سالانہ ٹریلین ڈالر کی بدعنوانی کہا جاتا ہے
کیونکہ یہ سب کچھ بالکل واضح ہے
یہ (کرپٹ) لوگ یہاں موجود ہیں، یہ فوجی اڈے یہاں موجود ہیں؛ اس بات کی یقین دہانی کے لئے کہ امریکی کارپوریشنیں قدرتی وسائل کو ان مقامات سے نکال سکیں
دیکھیں چین کے ساتھ ہمارے کتنے فوجی اڈے ہیں..
اس کا ملاحظہ کریں.. یہاں آتا ہے جنوبی امریکہ، وسطی امریکہ
یہاں دیکھیں!
کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ اگر چین کے اتنے فوجی اڈے ہوتے
(براعظم) امریکہ کے جنوب و وسط میں، یا کسی بھی دوسرے مقام پر؟
کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ اگر چین کے پاس اتنے فوجی اڈے وسطی ایشیا میں ہوتے
ہمیں اتنے فوجی اڈے رکھنے پڑتے ہیں تاکہ وہ ان فوجی اڈوں پر قبضہ نہ کر لیں
تاکہ وہ قبضہ نہ کر لیں؟
جی!
کیا تم نہیں جانتے کہ صرف ایک ہی (بادشاہ) ہونا چاہیئے، جمی؟
کیا تم نے ہائیلینڈر (فلم) نہیں دیکھی؟
نہیں میں نے نہیں دیکھی
لہذا یہ وہ جگہ ہے کہ جہاں آپ کا پیسہ جا رہا ہے
اور عوام کو اس کی کوئی فکر نہیں
وہ (حکمران) چاہتے ہیں کہ آپ بدستور اپنے ہمسائے کے بارے فکر مند ہوں
وہ چاہتے ہیں کہ آپ
ماگا (امریکہ کو دوبارہ عظیم بناؤ)، سفید فام بالادستی، اور کسی بھی دوسری چیز کے بارے فکر مند ہوں
لیکن وہ نہیں چاہتے کہ آپ کسی بھی صورت اس چیز کے بارے پاگل ہوں..