غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام
کے باوجود
مسلم ممالک کی "منافقانہ خاموشی”
پر ایک فلسطینی کا گہرا "دردِ دِل”
خدا کی قسم!
مَیں اس ویڈیو کو دیکھ کر شیئر نہ کرنے والے کو کبھی نہیں بخشوں گا!!
اے مسلمانو!
مزیدار اور گہری نیند میں سوتے رہو!
تم صرف نام کے مسلمان ہو!
لیکن عمل میں
تم لوگ فی الحال مسلمان نہیں ہو!
کون سا مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو
بموں تلے تنہاء چھوڑتا ہے؟!
اے مسلمانوں! ہم تو سو رہے تھے
سو رہے تھے!
اور سحری کے وقت اٹھنے کی توقع رکھتے تھے
تاکہ وہ کچھ جو اللہ تعالی نے
ہمارے مقدر میں لکھا ہے
سرحدی گذرگاہوں کی بندش کے باوجود
کھجوریں، پانی اور جو کچھ اللہ نے دیا ہے
ڈبہ بند خوراک، پںنیر اور باسی روٹی وغیرہ
وہ سب کچھ جو 18 دنوں سے قبل اور
ہم پر سرحدیں بند ہو جانے سے پہلے
اللہ تعالی نے دیا تھا
وہ صرف سرحدیں بند کرنے پر ہی راضی
نہیں ہوئے
اور نہ ہی صرف امداد روکنے پر!
نہیں نہیں!
انہوں نے ہم پر اس وقت
بم گرائے جب ہم سو رہے تھے!
چھوٹے بچے.. اے مسلمانو!
کمسن بچے..
اے دو ارب.. دو ارب مسلمانو!
اگر یہ دو ارب مسلمان
قابض اسرائیلی رژیم کو پھونک ہی مار دیتے
تو بھی وہ ختم ہو جاتی!
لیکن نہیں..!
وہ (2 ارب مسلمان)
ہمارا خیال بھی ذہن سے نکال چکے ہیں!
نہیں..
ہم کیوں ان کی مدد کریں؟
ہم یہ کام کیوں کریں..؟
بند کر دو.. بند کر دو یہ ویڈیو!
ہم غزہ سے ہیں!
یہ ویڈیو بدل دو اور کوئی اہم ویڈیو دیکھو..!!
تم لوگوں کے لئے تو ہمارے احساس،
ہمارے درد، ہمارے چھوٹے بچوں
کہ جن پر سوتے ہوئے
بم برسائے گئے ہیں، کی کوئی اہمیت ہی نہیں!
ان کا گناہ ہی کیا تھا..؟؟
اے مرد!
ان کا کیا گناہ تھا..!
اے مرد!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں
وہ شخص جو
مسلمانوں کے مسائل میں نہیں پڑتا!
دہراؤ!
المسلمین: مسلمانوں کے مسائل!
پس وہ ان میں سے نہیں ہے!
یہ مت دیکھو کہ تم تہجد
اور تراویح پڑھتے ہو اور روزے رکھتے ہو
اور حتی صدقہ دیتے ہو!
درحالیکہ تمہیں اپنے مسلمان بھائیوں
کے مسائل سے کوئی سروکار ہی نہیں!
آج 2 ارب مسلمان موجود ہیں..
غزہ تمہاری جانب سے نظرانداز کر دیئے جانے
پر تمہیں کبھی نہیں بخشے گا!!
اب یہ کلپ شیئر کر دینا
تاکہ اللہ تعالی کے سامنے،
قیامت کے روز کم از کم یہ کہہ سکو:
کہ تم سے صرف یہی مدد بن پڑتی تھی!
اے رب میں چاہتا تھا
کہ ان کی مدد کروں لیکن نہیں کر سکتا تھا!
اے رب! میں انہیں تنہاء نہیں چھوڑا
میں اپنے دل میں گہرائی سے
ان کی مدد کرنا چاہتا تھا
لیکن نہیں کر سکتا تھا!
شاید اللہ تعالی تمہارا عذر قبول کر لے
اور قیامت کے روز تم پر حجت باقی نہ رہے!
اس کلپ کو شیئر کر دو!
اور اے 2 ارب امتِ مسلمہ!
سو جاؤ!
جاؤ جا کر سو جاؤ!!