عبدالرحمن الجزائری
خطے میں عرب و ایرانی پراجیکٹ،عراقی ماہرکے زبانی عبدالرحمن الجزائریمیں کہتا ہوں کہ خطے کے لئے عرب پراجیکٹ کی قلعی کھل چکی ہے!
مجھے کوئی ایسا عرب پراجیکٹ بتاؤ جو ہمارا سر فخر سے بلند کر دے!
یہ عرب پراجیکٹ کا نتیجہ ہے کہ آپ ایک ایسے صدر سے ملنے گئے
کہ جسے امریکہ نے منتخب کیا ہے ”شامی قوم” نے نہیں!
جی، ایرانی پراجیکٹ کو ناکام بنانے کے لئے ہی
عرب پراجیکٹ کو منظور کیا گیا!
کیا میں تمہیں ایک بات بتاؤں..!
جی..!
ہم عراقیوں کی پشت پناہی..
آپ کی..
سنو!
آپ کی اپنی!
توجہ دو!
آپ کی اپنی!
اہل تسنن کی.. غزہ میں، لبنان میں اور تمام عرب ممالک میں..
پشت پناہی؛ ایرانی پراجیکٹ (میزائل حملے کا اشارہ) سے ہے!
تمہیں یہ بات سمجھ لینی چاہیئے!
میرے سامنے امت مسلمہ کے ہیروز کی بات نہ کرو!
یہ ایرانی ہی ہیں کہ جنہوں نے عربی و اسلامی عزت و وقار کو بحال کیا..
ایرانیوں نے..
اس کے علاوہ کچھ نہیں!
خدا کی قسم میں صبح و شام ایرانیوں کے لئے دعا کرتا ہوں
اور ہر عراقی؛ چاہے وہ سنی ہو، کرد ہو یا شیعہ ہو،
اسے ایرانی اسلامی جمہوریہ کے لئے دعا میں ہاتھ اٹھانے چاہئیں!
ایرانیوں نے ایک ایسے وقت میں حشد الشعبی کی مدد کی
کہ جب نہ صرف 30 ممالک ہم پر حملہ آور تھے
بلکہ 5 ہزار سعودی خودکش بمبار بھی ہمارے درمیان پھٹ رہے تھے!
تو پھر ہم کیسے کہیں کہ ایرانی اچھے نہیں ہیں..؟؟