◷

ایران پاکستان آزاد تجارت

22 نومبر 2026

ایران اور پاکستان کا آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں

 ایران اور پاکستان دوطرفہ آزاد تجارت کے معاہدہ کے قریب پہنچ گئے ہیں

ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے شعبہ مشرقی ایشیا اور برصغیر کے انچارج کے معاون نے بتایا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت جاری ہے اور آزاد تجارت کے معاہدے کو آخری شکل دی جارہی ہے۔

سید مہرداد سیادت نسب نے کہا کہ ایران اور  پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔  

انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہوجانے کے بعد، ایران اور پاکستان کی تجارت کافی بڑھ جائے گی۔

  سید مہرداد سیادت نسب نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی سطح تقریبا 6 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس کو 10 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچانے کی گنجائش موجود ہے۔

   انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے لئے ایران  کی برآمدات میں، پیٹروکیمیکل مصنوعات، لیکویڈ گیس، انواع و اقسام کے ٹائل اور سرامک شامل ہیں۔

ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے شعبہ مشرقی ایشیا اور برصغیر کے انچارج کے معاون نے بتایا کہ ایرانی برآمد کنندگان پاکستانی منڈی کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے مناسب قیمت پر معیاری سامان برآمد کرسکتے ہیں۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے