آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کے مرتکب دو آئل ٹینکر حادثے کا شکار
آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کے مرتکب دو آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی
سپاہ نیوی نے ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں، خلاف ورزی کے مرتکب دو آئل ٹینکربارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد مہیب آگ میں جل رہے ہیں۔
سپاہ نیوی نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ان میں سے ایک سوپرآئل ٹینکر تھا اور بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
اس رپورٹ کے مطابق دوسرا آئل ٹینکر امریکی جنگی طیاروں کے سائے میں، خفیہ طور پر غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوکر مہیب آگ میں گرفتار ہوگیا۔
سپاہ نیوی نے بتایا ہے کہ ان دونوں آئل ٹینکروں نے نیویگیشن اور اپنی شناخت کا سسٹم آف کرکے غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوئے اور جل رہے ہیں۔
سپاہ نیوی نے یاد دہانی کرائی ہے کہ جیسا کہ پہلے بھی بارہا خبردار کیا جاچکا ہے، غیر قانونی راستہ غیر محفوظ ہے اور جارح نیز دہشت گرد امریکی فوج کی حمایت سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے سبھی جہاز اسی انجام سے دوچار ہوں گے۔



