◷

ہرمز؛دوآئل ٹینکرحادثے کا شکار

10 نومبر 2026

آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کے مرتکب دو آئل ٹینکر حادثے کا شکار

آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کے مرتکب دو آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی

سپاہ نیوی نے ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں، خلاف ورزی کے مرتکب دو آئل ٹینکربارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد مہیب آگ میں جل رہے ہیں۔

سپاہ نیوی نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ان میں سے ایک سوپرآئل ٹینکر تھا اور بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

 اس رپورٹ کے مطابق دوسرا آئل ٹینکر امریکی جنگی طیاروں کے سائے میں، خفیہ طور پر غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوکر مہیب آگ میں گرفتار ہوگیا۔

سپاہ نیوی نے بتایا ہے کہ ان دونوں آئل ٹینکروں نے نیویگیشن اور اپنی شناخت کا سسٹم آف کرکے غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوئے اور جل رہے ہیں۔  

سپاہ نیوی نے یاد دہانی کرائی ہے کہ جیسا کہ پہلے بھی  بارہا خبردار کیا جاچکا ہے، غیر  قانونی راستہ غیر محفوظ ہے اور جارح نیز دہشت گرد امریکی فوج کی حمایت سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے سبھی جہاز اسی انجام سے دوچار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے