◷

دشمن سے مقابلہ جاری رہے گا

10 نومبر 2026

نائب صدر ایران: دشمن سے مقابلہ جاری رہے گا

 ایران کے نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ صلح ہو یا نہ ہو، دشمن سے مقابلہ جاری رہے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف نے تاکید کی ہے کہ سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

انھوں نے کہا کہ صلح ہو یا نہ ہو، دشمن سے مقابلہ جاری رہے گا، بنابریں سیاسی حالات چاہے جیسے بھی ہوں سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں پوری تندہی سے  ترقی و پیشرفت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر محمد رضا عارف نے کہا کہ آج اچھی طرح میں سمجھ میں آرہا ہے کہ شہید رہبر انقلاب اسلامی، ایرواسپیس ٹیکنالوجی کو ترجیح دینے کی تاکید کیوں کرتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنا دفاع اچھی طرح کریں گے۔

ڈاکٹر محمد رضا عارف نے کہا کہ اپنے اطراف میں اور بین الاقوامی سطح پر حالات چاہے جیسے بھی ہوں، سائنس و ٹیکنالوجی میں ملک کو آگے بڑھانے پر سنجیدگی کے ساتھ کام کیا جائے تاکہ تاکہ دفاعی توانائی بڑھے اور انسدادی قوت( ڈییٹرینس پاور) حاصل ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے