امریکی وزیر جنگ کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا، مواخذے کی کارروائی کانگریس میں پیش
قرارداد ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد کانگریس میں پیش کردی گئی، جس پر بدھ کو ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی۔ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے وزیر جنگ پر جنگی اختیارات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
تھامس میسی نے ایوان نمائندگان میں مواخذے کے حق میں اپنے الزامات پڑھ کر سنائے۔ ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز نے بھی امریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی قرارداد پر ردعمل دینے کے لیے آج پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ پریس کانفرنس میں مواخذے سے متعلق تفصیلی بات کریں گے اور انہیں اس کارروائی میں ریپبلکن ارکان کی مخالفت کی کوئی پریشانی نہیں۔



