سانحہ میناب، جنگ کی تباہی کی المناک ترین تصویر
ایران میں اقوام متحدہ کی مندوب نےکہا ہے کہ سانحہ میناب جنگ کی تباہی کی المناک ترین تصویر ہے
تہران میں مقیم اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر مایسا الغریباوی نے سنیچر کو، جنگ رمضان میں تعلیم وتربیت کے حق کی پاسداری میں اسکول اور گھرانوں کی یک جہتی کی روایت کے زیر عنوان منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کی فعالیت اور اصول اقدار میں، بچوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے قطع نظر، بچوں اور تعلیمی اداروں کو ہرجگہ ، ہر زمانے اور حالت میں محفوظ رہنا چاہئے۔
تہران میں اقوام متحدہ کی مندوب اور کوآرڈینیٹر الغریباوی نے کہا کہ بچوں اور تعلیمی اداروں کا تحفظ، صرف ایک اخلاقی ضرورت نہیں ہی بلکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایک عہد اور فریضہ ہے۔



