ایران نے دو ہفتے میں امریکا کے سات MQM-170 جاسوس ڈرون اپنے کنٹرول میں لے لیے
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتے میں، ہم نے امریکا کے سات MQM-170 جاسوس ڈرون طیارے، صحیح وسالم زمین پر اتار لیے
سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر حسین محبی نے پریس کانفرنس میں، میزائل، ڈرون اور الیکٹرانک وارفیئر کی توانائی کے ذریعے طاقت کا توازن قائم کرنے کو سپاہ پاسداران کے ایرواسپیس ڈیویژن کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے میزائل توانائی میں برتری کے ذریعے، دشمن کے جنگی وسائل کا مقابلہ کیا اور ڈیٹیرینس قائم کیا، ڈرون طیاروں کی پیداوارسے دشمن کو متحیر کردیا اور الیکٹرانک وار فیئر سے دشمن کی ٹیکنالوجی پرغلبہ حاصل کیا۔
سپاہ پاسداران کے ترجمان کے بتایا کہ ہم نے 2 ہفتے میں دشمن کے سات MQM-170 جاسوس ڈرون اپنے کنٹرول میں لے لیے اور انھیں صحیح وسالم زمین پر اتار لیا۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح ہم نے دشمن کے ان جدید ترین جنگی وسائل کے مقابلے میں جو وہ میدان میں لایا تھا اور اس کی اسلحہ جاتی توانائی اورٹیکنالوجی پراپنی ٹیکنالوجی کی برتری دکھا دی۔
بریگیڈیئرحسین محبی نے اپنی اس پریس کانفرنس میں بتایا کہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں دفاع کے بعد، دفاعی میدان میں سپاہ کے اقدامات میں تیز رفتاری کا آغاز ہوا۔
انھوں نے کہا کہ اس مختصر عرصے میں ہماری ایرواسپیس فورس نے قابل توجہ پیشرفت کی چنانچہ ہم نے تیسرے دفاع، یعنی جنگ رمضان میں، دشمن کے، ایف 35، ایف 18، ایف 16 اور ایف 15 سے لے کر، ایم کیو-9، ایم کیو-1، آرکیو-4، اوربیٹر اور لوکاس نوعیت کے متعدد ڈرون طیارے اور اسی طرح انواع و اقسام کے بہت سے مائیکرو ڈرون اور ہیلی کاپٹر مار گرائے۔
بریگیڈیئر حسین محبی نے کہا کہ ان کی مجموعی تعداد 260 ہے اور یہ اعداد وشمار ہماری فوج کے ذریعے مارگرائے جانے والے جنگی طیاروں،ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کے اعدادوشمار سے الگ ہیں
انھوں نے کہا کہ ان اعدادوشمار کا تعلق سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کی توانائیوں سے ہے۔



