◷

امریکا کی ایران دشمنی

7 نومبر 2026

امریکا کی بنیادی پالیسیاں حکومتوں کی تبدیلی سے تبدیل نہیں ہوتیں

 ایران کی عوامی پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ  حکومتوں کی تبدیلی سے امریکا کی بنیادی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی

 ایران کی عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل امراللہ شیخیانی نے ارنا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ملک کی نوجوان نسل کو ملک کی خودمختاری اور پیشرفت کے تحفظ کے لئے ہمیشہ میدان میں موجود رہنے اور ہوشیاری سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے اس پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں آپ نے 19 اگست 1953 کو ملت ایران کے خلاف امریکی ظلم کے آغاز کا دن قرار دیا ہے،  کہا کہ ایران سے امریکا کی دشمنی صرف دینی اور مذہبی پہلو نہیں رکھتی، بلکہ اس کا اصل مقصد، ایران پر تسلط جمانا اور ملک کے فیصلوں میں مداخلت نیز حکومت کو اپنا مطیع بناکر اس ملک کی دولت وثروت پر قبضہ کرنا ہے۔

انھوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا امریکا میں حکومت بدلنے سے اس ملک کی بنیادی پالیسیاں بدل سکتی ہیں؟، کہا کہ ایران کے سلسلے میں امریکی پالیسی ہمیشہ اپنی جگہ رہی ہے۔ جو پارٹی بھی اقتدار میں آئے، ایران کے بارے میں اس کی بنیادی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں، وہی رہتی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے