◷

معاریو:اسرائیلیوں کو کوڑھی سمجھتے ہیں

7 نومبر 2026

     معاریو: نتن یاہو نے امریکا میں حکومت بدل دی   

صیہونی روزنامے معاریو نے لکھاہے نتن یاہو حکومت بدلنے میں کامیاب رہے لیکن امریکا میں

 صیہونی روزنامے معاریو نے اپنے آج کے شمارے میں امریکی صدر کو لنگڑی بطخ قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ نتن یاہو اور ٹرمپ، نہ صرف یہ کہ ایران کا سیاسی نظام تبدیل نہ کرسکے بلکہ خود اندرونی مشکلات میں گرفتارہوگئے۔

اس صیہونی اخبار نے انتخابات میں ٹرمپ اور نتن یاہو کی پارٹیوں کی شکست کا تجزیہ کیا ہے اور لکھا ہے کہ سبھی  محاذوں پر جنگ جاری ہے اور صرف ایک مشن میں کامیابی ملی ہے اور وہ کامیابی تہران میں نہیں بلکہ واشنگٹن میں ملی ہے۔

  معاریو نے لکھا ہے کہ امریکی صدر لنگڑی بطخ ہوگئے اور ٹرمپ کے لئے یہ صورتحال بہت خطرناک ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ ٹرمپ کے نائب، جے ڈی وینس نے اپنے ٹوئٹ میں امریکا کی ساری مشکلات کی جڑ اسرائیل کو قرار دیا ہے اور یہ ٹوئٹ بالکل صحیح ہے جس کو ٹرمپ کے بیٹے ڈونالڈ جونیئر نے ری ٹوئٹ کیا ہے اور ٹرمپ کی پارٹی کے بہت سے لوگوں نے جے ڈی وینس کے اس ٹوئٹ کی کی تائید کی ہے۔  

صیہونی اخبار معاریو لکھتا ہے کہ نتن یاہو گزشتہ 4 برس میں اسرائیل کو پوری طرح کھوکھلا کرنے میں کامیاب رہے، دنیا والے اسرائیلیوں کو کوڑھی سمجھتے ہیں اور نتن یاہو پر دنیا کے اکثر لوگوں کی توجہ ہے، البتہ نفرت کے ساتھ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے