قالیباف: امریکی عوام نے جنگ کی مخالفت کردی ہے اور ہم ان کے اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں
ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی انتخابات کے نتائج کو امریکی عوام کی جانب سے ٹرمپ حکومت کی جنگ پسندی کی مخالفت قرار دیتے ہوئے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ چاہے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یا زندگی کے اخراجات کے دباؤ کی وجہ سے،امریکی عوام نے جنگ مسترد کردی ہے اور ہم اس پیغام کی تائید کرتے ہیں۔ اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگر امریکی حکومت نے اپنے آقاؤں اور بین الاقوامی بلیک میلروں کو خوش کرنے کے لئے، اپنے عوام کے مینڈیٹ سے خیانت کی تو اس کی سمجھ میں آجائے گا کہ ہمارا جواب اس کے لئے، کس طرح ایک ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوجائے گا۔




