◷

عراقچی:خطے کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں

19 اکتوبر 2026

سید عباس عراقچی: ایران، روس اور بہت سے دیگر ممالک کا مشترکہ نقطہ نظر یہ ہے کہ خطے کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران، روس اور بہت سے دیگر ممالک کا مشترکہ نقطہ نظر یہ ہے کہ خطے کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور انہیں ڈپلومیسی اور سیاسی حل کے ذریعے آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس پریس کانفرنس میں مزید کہا: ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون ہے۔ آج ہم نے خلیج فارس، مغربی ایشیا، قفقاز اور یورپ سے متعلق مسائل، ایران اور امریکا کے مذاکرات، نیز یوکرین کے تازہ  حالات کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا: اسی طرح ہم نے فلسطین، لبنان اور یمن کے مسائل پر بھی گفتگو کی۔ فلسطینیوں کی نسل کشی اور خطے میں صہیونی حکومت کی خطرناک توسیع پسندی کو روکا جانا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا: خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے خطے کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔ ہماری نظر میں، یہ  عدم سلامتی کی صورت حال امریکا اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف فوجی جارحیت کا براہ راست نتیجہ ہے، جو اب بھی مختلف شکلوں میں جاری ہے۔

سید عباس عراقچی نے زور دیا: امریکا اور صہیونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ اور اقتصادی محاصرہ ہمارے خطے میں بد امنی کے بنیادی عوامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے