◷

خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکرآگ کی زد میں

20 اکتوبر 2026

خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکروں کو آگ لگنے کے بعد روک دیا گیا: سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آبنائے ہرمز میں غیر قانونی راستے سے گزرنے والے دو آئل ٹینکروں کو آگ لگنے کے بعد روک دیا ہے۔

تہران – ارنا – سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کر کے آبنائے ہرمز میں غیر قانونی راستے سے گزرنے اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکروں کے نذر آتش ہونے اور امریکا کی دہشت گرد فوج کے 54ویں MQ-9 ڈرون کو تباہ کرنے کی اطلاع دی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئی آر جی سی کے بیان میں ایرانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ آپ بہادر اور بابصیرت قوم کی ثابت قدمی اور استقامت نے دشمنوں کو ذلیل و خوار کر دیا ہے اور دنیا کی مظلوم قوموں کو میدانوں میں آنے کی دعوت دی ہے۔ یہ سب سے بڑی فتح ہے جو آپ نے 230 سے زائد راتوں تک اپنی مسلسل موجودگی کے ذریعے حاصل کی اور پانچ براعظموں میں قوموں کے جوش و خروش کو بیدار کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سپاہ کی بحری اور ایرو اسپیس فورسز میں آپ کے فرزند خطے کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھتے ہوئے ہیں، رہبر انقلاب اور آپ وفادار عوام سے کیے گئے عہد پر قائم ہیں اور آبنائے ہرمز پر حاکمیت اور انتظام کے ذریعے دنیا کو ہڑپ کرنے کے خواہش مند بھیڑیوں کا گلا بدستور دبا رہے ہیں۔

سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسی سلسلے میں گزشتہ رات سپاہ کے ائير ڈیفنس کے بہادر اہلکاروں نے آبنائے ہرمز کی فضائی حدود کی نگرانی کے دوران امریکا کی جارح فوج کے ایک MQ-9 ڈرون کی نشاندہی کی اور فوراً اسے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہو کر گر گیا۔ اسی طرح سپاہ کی بحریہ کے دلیر اہلکاروں کی جانب سے آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیر قانونی گزرگاہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے دھماکے سے خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکروں کو آگ لگ گئی اور انھیں روک دیا گیا۔

بیان کے آخر میں کہا گيا ہے کہ سپاہ کی بحریہ ایک بار پھر خبردار کرتی ہے کہ بارودی سرنگوں سے بھرے راستے سے گزرنا غیر قانونی ہے اور اس کا نتیجہ خلاف ورزی کرنے والوں کے اثاثوں کو آگ لگنے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ اگر امریکا کی متکبر حکومت کی جانب سے شر انگیزی جاری رہی تو تیل کمپنیوں کو اس سے بھی زیادہ قیمت چکانا پڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے