◷

ایرانی فری اسٹائل پہلوانوں کے کارنامے

18 اکتوبر 2026

ایران کے فری اسٹائل پہلوانوں کے شاہکار کارنامے

انڈر 23 ورلڈ فری اسٹائل چیمپئن شپ کے پہلے پانچ وزن کے مقابلوں میں ایران نے 2 سونے اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کئے

  لاس وگاس انڈر 23 ورلڈ فری اسٹائل چیمپئن شپ کے پہلے دن ایران نے 2 سونے اور تین کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

 92 کلووزن کے مقابلے میں ایران کے ابوالفضل رحمانی  اور 125 کلووزن کے مقابلے میں ابوالفضل محمد نژاد نے سونے کے تمغے اور 61 کلووزن کے مقابلے میں، ابراہیم خواری، 74 کلووزن کے مقابلے میں، علی کرم پور اور 86 کلو وزن کے مقابلے میں، رضا افشار نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

ارنا کے مطابق لاس وگارس انڈر 23 ورلڈ فری اسٹائل چیمپئن شپ میں رینکنگ اور فائنل مقابلوں کے پہلے دن،  61، 74، 86، 92، اور 125 کلو وزن کے مقابلے ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے