◷

تھائی لینڈ میں شدید بارشیں

29 ستمبر 2026

تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 23 افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ میں وسط ستمبر سے شروع ہونے والی بارش اور سیلاب کی وجہ سے دارالحکومت بنکاک میں 7 لاکھ سے زائد افراد  متاثر ہوچکے ہیں۔

تھائی لینڈ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشو ں کی وجہ سے مختلف حادثات میں اب تک 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 4 افراد کا تعلق بنکاک سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنکاک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کے کچھ حصوں میں پانی کی نکاسی تاحال نہ ہوسکی، اسکول دوسرے روز بھی بند رہے اور سڑکوں، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا رہنے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے