امریکا جان لے اگر ہم تیل فروخت نہ کرپائیں گے تو خطے میں کوئی بھی تیل فروخت نہیں کرسکے گا: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ٹرمپ نے غیر ذمہ دارانہ موقف اپنایا، ایران کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا سخت اور پچھتانے پر مجبور کرنے والا جواب دے گا۔
باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کی بحری ناکہ بندی، فضائی آپریشن کی بندش سے دباؤ ڈالنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،امریکا جان لے اگر ہم تیل فروخت نہ کرپائیں گے تو خطے میں کوئی بھی تیل فروخت نہیں کرسکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مہذب قوم کو دھمکانے، تباہ کرنے کی دھمکیاں دینے کا دور اب ختم ہوچکا۔



