عمان کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے حقوق اور یمن میں قیام کے لئے سیاسی راہ حل کی حمایت کا اعلان کیا ہے
عمان کے وزیر خارجہ بدرالبوسعیدی نے پیر کو ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے تحفظ، یمن میں قیام امن کے لئے سیاسی راہ حل اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ، ملکوں کے قومی اقتدار اعلی کا احترام اور گفتگو، امن کا مطئن ترین اصول ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "عمان ایسی دنیا کی تعمیر چاہتا ہے جس میں قانون، تحمل اور باہمی تعاون امن وسلامتی کی بنیاد ہو۔”
انھوں نے گزشتہ روزعلاقے میں کشیدگی پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے، آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے تحفظ، صیہونی جارحیتوں کا سلسلہ بند ہونے اور یمن کے بحران کے جامع سیاسی راہ حل پر زور دیا تھا۔



