◷

فلسطینیوں کے حقوق اور یمن میں امن کی حمایت

28 ستمبر 2026

عمان کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے حقوق اور یمن میں قیام کے لئے سیاسی راہ حل کی حمایت کا اعلان کیا ہے

عمان کے وزیر خارجہ بدرالبوسعیدی نے پیر کو ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں  جہازرانی کے تحفظ، یمن میں قیام امن کے لئے سیاسی راہ حل اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ، ملکوں کے قومی اقتدار اعلی کا احترام اور گفتگو، امن کا مطئن ترین اصول ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "عمان ایسی دنیا کی تعمیر چاہتا ہے جس میں قانون، تحمل اور باہمی تعاون امن وسلامتی کی بنیاد ہو۔”

انھوں نے گزشتہ روزعلاقے میں کشیدگی پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے، آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے تحفظ، صیہونی جارحیتوں کا سلسلہ بند ہونے اور یمن کے بحران  کے جامع سیاسی راہ حل پر زور دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے