سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر حسین محبی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز نہ صرف یہ کی کھلی ہوئی نہیں ہے بلکہ سپاہ نیوی کی شکار گاہ ہے
سپاپاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر حسین محبی نے ایک پیغام جاری کرے لکھا ہے کہ آبنائے ہرمز نہ صرف یہ کہ کھلی ہوئی نہیں ہے بلکہ سپاہ نیوی کی ایسی شکار گاہ ہے جہاں امریکی آبدوزیں شکار کی جاتی ہیں۔
انھوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ ” امریکا کی دوسری آبدوز بھی شکار ہوگئی، اس باردسیوں لاکھ ڈالر قیمت کی ایک جدید ترین AUV Mk-18 Mod-2 Kingfish ڈرون آبدوز شکار کی گئی جو جدید ترین نیویگیشن آلات سے لیس ہے۔
بریگیڈیئر محبی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ” یہ صرف شکار نہیں ہے بلکہ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن غنیمت میں حاصل ہوئی ہے۔”



