◷

ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ؛آٹھ اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش : سی این این

25 ستمبر 2026

ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ کے آٹھ اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی ہے: سی این این

ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکی بحری بیڑے ابراہم لیکن کے اسٹرائیک گروپ میں شامل 8 امریکی میرین فوجیوں نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

سی این این نے اطلاع دی ہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ  میں خدمات انجام دینے والے امریکی بحریہ کے آٹھ اہلکاروں نے اس مدت کے دوران خودکشی کی ہے جس میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی بھی شامل تھی۔

بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری ہانگ کاؤ نے یہ بات سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ڈیموکریٹک رکن سینیٹر کرسٹن گلیبرانڈ کی جانب سے ابراہم لنکن کے عملے کے حوصلے اور ذہنی صحت کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے تحریری جوابات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے لنکن کا مشن شروع ہوا، پورے اسٹرائیک گروپ میں کل آٹھ خودکشی کی کوششیں ہو چکی ہیں تاہم دعوی کیا کہ اقدام خودکشی کی وجہ سے کسی بھی اہلکار کی موت واقع نہیں ہوئی۔ ایک امریکی فوجی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ آٹھ خودکشی کی کوششیں "انتہائی زیادہ تعداد” تھیں۔ کیونکہ عام طور، اس طرح کے واقعات کی سال میں ایک یا دو  بار ہی پیش آتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی بحریہ کے تقریباً 6 سے 7 ہزار  ملاحوں کو لنکن اسٹرائیک گروپ کے ایک حصے کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، جو تقریباً چھ جہازوں پر  تعینات تھے اس دوران، طیارہ بردار جہاز کو چھ ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں رکھا گیا، جو ایران کے خلاف شدید جنگی کارروائیوں میں مصروف رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے