صیہونی حکومت کے سیکورٹی راز کے فاش ہوجانے کا خطرہ
صیہونی حکومت کے سیکورٹی راز فاش ہوجانے کے خطرے کے پیش نظر پولیس کے آپریشنل سسٹم تک دستری روک دی گئی
صیونی ذرائع نے کلاسیفائڈ اطلاعات فاش ہوجانے کے خدشے کے سبب اسرائیلی پولیس کے متعدد آپریشنل سسٹم معطل کردیے جانے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی پولیس کے پیغامات کے تبادلے، احکامات اور آپریشنل اطلاعات کے سسٹم میں تکنیکی خرابی پیدا ہوجانے کے بعد، حساس اور کلاسیفائڈ انفارمیشن لیک ہوجانے کے خطرے کے پیش نظراس سسٹم تک دسترسی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
یہ مشکل اتوار سے شروع ہوئی اور مرسرونیٹ(Mersronet) سسٹم بھی ان سسٹموں میں شامل ہے جنہیں غیر فعال کردیا گیا ہے۔ یہ سسٹم پولیس اہلکاروں اور افسران کے درمیان پیغامات کے تبادلے نیز آپریشنل احکامات اور اطلاعات کے لئے استعمال ہوتا ہے۔



