◷

اسلام آباد اور بیجنگ کا خلائی تعاون

24 نومبر 2026

 اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان خلائی تعاون میں توسیع

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ اور اسلام آباد کے مشترکہ خلائی مشن کی خبر دی ہے۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوئو جیاکون نے آج منگل کو اپنی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ کل بدھ کو ایک مشترکہ خلائی مشن میں، ایک پاکستانی خلاباز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ  روانہ ہوگا۔

انھوں نے چین اور پاکستان کو ایک دوسرے کا اسٹریٹیجک حلیف قرار دیا اور کہا کہ یہ مشترکہ خلائی مشن،  دونوں ملکوں کے دوجانبہ تعاون میں پیشرفت کی ایک اہم روداد ہے۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ملکوں کا یہ مشترکہ خلائی مشن کامیاب رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے