◷

آبنائے ہرمز میں چوتھے آئل ٹینکر میں دھماکا

24 نومبر 2026

آبنائے ہرمز کے مشرق میں چوتھے آئل ٹینکر میں دھماکا

آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں آئی آر جی سی کی بحریہ کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والے چوتھے آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ اور غیر قانونی راستے پر سفر کرنے والا ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک زبردست دھماکا ہوا اور اس میں شدید آگ لگ گئی۔

آئي آر جی سی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے اعلان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں یہ چوتھا تیل بردار بحری جہاز ہے جس میں دھماکہ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دھماکے کا شکار ہونے والے اس آئل ٹینکر کے ساتھ موجود دو دیگر خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکرز کو، بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا واقعہ دیکھنے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے آبنائے ہرمز ٹریفک کنٹرول مرکز کی جانب سے ریڈیو پر انتباہ ملنے کے بعد خلیج فارس واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی اور غیر محفوظ راستوں سے آمدورفت اختیار کرنے والوں کا انجام دھماکے اور آتش زدگی کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے