میناب پرائمری اسکول کے بچوں کی شہادت، امریکا اور صیہونی حکومت کے جرائم کی محکم دستاویز ہے
ایرانی سپریم کورٹ کے سربراہ نے میناب پرائمری اسکول کے بچوں کے قتل عام اور امریکا وصیہونی حکومت کے دیگر جرائم کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر زور دیا ہے
ایرانی سپریم کورٹ کے سربراہ نے میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول پر حملے کی منصفانہ عدالتی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم کورٹ کے سربراہ حجتالاسلاموالمسلمین محمد جعفر منتظری نے کہا ہے کہ شجرہ طیبہ پرائمری اسکول پر حملے میں، اسکولی بچوں کی شہادت امریکا اور صیہونی حکومت کے جرائم کی محکم دستاویز ہے جو تاریخ میں درج ہوگی اور کبھی فراموش نہیں کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ اس کیس ميں عدالت کے تقاضے پورے کیے جائيں گے اور جو فیصلہ صادر ہوگا اس میں اس جرم کے سبھی پہلو اجاگر کیے جائیں گے۔
ایرانی سپریم کورٹ کے سربراہ نے کہا کہ اس کیس میں دنیا دیکھے گي کہ ایران کتنا مظلوم واقع ہوا ہے اور میناب پرائمر اسکول پر حملے میں جو بچے شہید ہوئے ہیں، وہ خود امریکا اور صیہونی حکومت کے ان جرائم کی محکم دستاویز ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ کے لئے درج کئے جائيں گے اور اقوام ان جرائم کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گی۔



