◷

جنگ کا میدان ہم طے کریں گے

21 نومبر 2026

جنگ کا میدان ہم طے کریں گے: سپاہ پاسداران کے ائیرو اسپیس شعبے کے کمانڈر

آئی آر جی سی کے ائیرو اسپیس شعبے کے کمانڈر نے زور دے کر کہا ہے کہ جنگ کا میدان ہمارے اختیار میں ہے اور ہم ہی میدان جنگ طے کریں گے۔

سپاہ پاسداران کے ائیرو اسپیس شعبے کے کمانڈر نے نئی میزائل سٹی کی رونمائی کے موقع پر زور دے کر کہا ہے کہ میدان، ایران کے اختیار میں ہے اور میدان جنگ کا تعین ہم ہی کریں گے۔

سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے سنیچر 21 نومبر 2026 کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نئی میزائل سٹی کی رونمائی کے موقع پر کہا کہ ہم اپنے تمام آپریشنل شعبوں میں مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر اور آئي آر جی سی کے کمانڈر انچیف کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ دو جنگوں کے درمیانی عرصے میں ائير ڈیفنس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس ادارے میں حیران کن اور مؤثر مصنوعات تیار کی گئی ہیں، جو دشمن کو مرعوب کرنے اور ڈیٹرنس کی خصوصیت رکھتی ہیں اور اپنی نوعیت میں منفرد ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ائير ڈیفنس شعبے کے کمانڈر نے زور دے کر کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مجاہدین کی قربانیوں، ایثار اور جدوجہد کی برکت سے میدان ہمارے اختیار میں ہے اور میدان جنگ کا تعین ہم کریں گے۔ طاقت کے استعمال اور خطرات کا مقابلہ کرنے میں ہرگز کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے