امریکا نے جنگ چھیڑی تو ایران خاموش نہیں بیٹھے گا، عباس عراقچی کی سخت وارننگ
امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اب وائٹ ہاؤس کی باری ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جنگ دوبارہ مسلط کی گئی تو اس بار بھی بھرپور جواب دیا جائے گا تہران نے واضح کردیا کہ خطے میں امریکی مفادات اور اہداف بھی ایرانی حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اب وائٹ ہاؤس کی باری ہے کہ وہ اپنا مؤقف واضح کرے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجویز اب بھی موجود ہے، جس کے تحت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سے متعلق شرائط پوری ہونے کی صورت میں مثبت پیش رفت ممکن ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے دوبارہ جنگ کا انتخاب کیا تو ایران بھرپور اور دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی جارحیت کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔



