ایرانی فوج ہرخطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے
ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈرنے اعلان کیا ہے کہ فوج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں
ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر علی رضا شیخ نے ایران کے خلاف مدرآف آل بمبس استعمال کرنے کی امریکی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ ایرانی عوام فادر آل بمبس ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ ایرانی عوام دشمن کی اسٹریٹیجی، فکر، نفسیات اور سوچ اس حدتک تباہ کرسکتے ہیں کہ جس کے بارے میں اس نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔
بریگيڈیئرعلی رضا شیخ نے کہا کہ دشمن کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس کا سامنا ایک متحد اور محکم قوم سے ہے۔
انھوں نے کہا کہ دشمن ایسی قوم سے مقابلے میں اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکتا کیونکہ تمدن بموں سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔
فوج کے ڈپٹی کمانڈرنے کہا کہ جس چیز کی اہمیت ہے وہ فوج اور دیگر مسلح افواج کی آمادگی ہے اور ہم پوری طرح تیار ہیں اورہر دھمکی اور خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
انھوں نے جنگ رمضان کے بعد ایرانی فوج کے جنگی وسائل کے بارے میں کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ فوج کے پاس جدید ترین جنگی وسائل موجود ہیں اور ہم ہرسطح کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور ہر دھمکی کا جواب دینے کے لئے پوری طرح آمادہ ہيں۔



