اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے امریکا کا ایک لوکاس ڈرون مارگرایا
بندر عباس میں امریکا کا ایک اورلوکاس نوعیت کا ڈرون اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ایئر ڈیفنس کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا۔
اس سے پہلے، فوج کے سربراہ نے فوجی اور جنگی ڈرون کے ایک کارخانے کے معائنے کے موقع پر کہا تھا کہ ہم نے دشمن کا اچھی طرح جائزہ لیا ہے اور اس کی توانائیوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ ہم نے دشمن کی توانائیوں کو مد نظر رکھ کراس سے مقابلے کی تیاری کی ہے۔



