◷

امریکی معیشت پر ایران مخالف جنگ کے اثرات

25 اکتوبر 2026

 امریکا میں کانگریس کے وسط مدتی انتخابات نزدیک ہیں جبکہ ایران  کے خلاف جنگ کے نتیجے میں، مہنگائی بڑھ گئی ہےاور معاشی ترقی کی رفتار کم ہوگئی ہے

  کانگریس کے، تین نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے نزدیک، ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں، ایندھن کی عالمی سپلائی مختل ہوجانے سے امریکی معیشت، مہنگائی بڑھ جانے ا ورملک کی معیشت پر صارفین کا اعتماد اوراقتصادی ترقی کی رفتار کم ہوجانے  سے شدید دباؤ میں ہے۔

 مہنگائی، اقتصادی ترقی اور بڑی کمپنیوں کی کارکردگی کے بارے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی رپورٹیں رواں ہفتے میں معاشی دباؤ بڑھنے کا عندیہ دے رہی ہیں۔

 دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے بارے میں بورڈ کانفرنس نامی ادارے کی تازہ سروے رپورٹ آئندہ منگل کو جاری ہوگی ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ستمبر میں انڈیکس ایک عشرے سے زائد عرصے کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔   

 اس رپورٹ کے مطابق پیٹرول، کھانے پینے اور دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمت میں اضافے نے عوام کے بجٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے اور ملک کی معیشت پر اعتماد مزید کم ہوگیا ہے۔   

 گزشتہ دوبرس کے دوران اپنے قریبی ترین حلیفوں کے خلاف بھی امریکا کی تجارتی جنگ اور ٹیرف کی پالیسیوں نے ملک کی کمپنیوں اور صارفین کو مستقبل کے تعلق سے کافی محتاط بنادیا تھا کہ 2026 میں ایران کے خلاف امریکی جنگ شروع ہوگئی جس کی وجہ سے تیل کی عالمی سپلائی کم اور قیمتیں بڑھ گئيں۔  

اس وقت امریکا میں عوام کی زندگی کے اخراجات کافی بڑھ گئے ہیں اور ان کی آمدنی اور خرچ میں توازن باقی نہیں رہا ہے۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ کی وجہ سے آبنائے ہرمز سے تیل کی عالمی سپلائی بدستورمختل ہے اور پیٹرول اور ڈیزل روزبروز مہنگا ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اشیا کے حمل ونقل کے اخراجات بھی بڑھ رہے اورکھانے پینے نیز بنیادی ضرورت کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے