آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والا ایک بڑا کنٹینربردار بحری جہاز غرق ہوگیا
سپاہ نیوی نے آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کے مرتکب ایک بڑے بحری جہاز کے غرق ہوجانے کی خبر دی ہے جس میں 2500 سے زائد کنٹینر موجود تھے۔
سپاہ نیوی نے ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ ایک کنٹنیر بردار بحری جہاز جو خلاف ورزی کرتے ہوئے، آبنائے ہرمز کے غیر قانونی اور خطرناک راستے سے گزرنا چاہتا تھا، بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی ۔
سپاہ نیوی نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ اس بحری جہاز میں 2500 سے زیادہ کنٹینر موجود تھے اور آگ لگنے کے بعد وہ غرق ہوگیا۔
سپاہ نیوی نے تاکید کی ہے کہ مقامی اور شکاری لانچیں سیکورٹی کا بہت خیال رکھیں تاکہ پانی کی سطح پر تیرتے ہوئے کنٹینروں سے نہ ٹکرائيں۔



