◷

ناگویا میں زارع کا گولڈن ڈبل

23 اکتوبر 2026

ناگویا میں زارع کا گولڈن ڈبل، ایرانی ایتھلیٹ نے ایشیائی اور پیرا ایشیائی کھیلوں کا ریکارڈ توڑ دیا

ناگویا میں منعقدہ پیرا ایشین گمیز میں ایران کے ایتھلیٹ نے ریکارڈ توڑ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

ایران کے پیرا ایتھلیٹکس کے کھلاڑی علی رضا زارع نے ٹی 35 کلاس کی 200 میٹر دوڑ جیت کر ایشیا اور پیرا ایشیائی کھیلوں کا ریکارڈ توڑ دیا اور ناگویا میں اپنا دوسرا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

آئیچی۔ناگویا 2026 کے پانچویں پیرا ایشیائی کھیلوں کے پیرا ایتھلیٹکس مقابلوں کے سلسلے میں جمعہ 23 اکتوبر کی سہ پہر کو علیرضا زارع نے مردوں کی ٹی 35 کلاس کی 200 میٹر دوڑ کے فائنل میں پانچ حریفوں کا مقابلہ کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے اختتامی لائن عبور کی۔

زارع نے 24.83 سیکنڈ کا وقت درج کرکے گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ایشیائی ریکارڈ بھی بہتر بنایا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 25.51 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ خود انھی کے پاس تھا، جسے انھوں نے 0.68 سیکنڈ بہتر کرلیا۔ اس ایرانی ایتھلیٹ نے پیرا ایشیائی کھیلوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو سعودی عرب کے احمد آدامی کے نام 30.39 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ درج تھا اور اس طرح انھوں نے ان مقابلوں میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

اس مقابلے میں عراق کے محمد خلف نے 25.60 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ سلور میڈل جیتا جبکہ عراق ہی کے دوسرے نمائندے ادریس الزیدی نے 26.02 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس سے قبل زارع ٹی 35 کلاس کی 100 میٹر دوڑ میں بھی 12.32 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے تھے اور انھوں نے پیرا ایشیائی کھیلوں کا ریکارڈ توڑا تھا۔

اس طرح علی رضا زارع نے 100 اور 200 میٹر دوڑ میں دو طلائی تمغے جیت کر اور دونوں مقابلوں میں ریکارڈ توڑ کر ناگویا میں اپنی شرکت کا اختتام گولڈن ڈبل کے ساتھ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے