ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے میکرون کے تضادات پر عراقچی کا ردعمل
وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے حوالے سے فرانسیسی صدر کی تضاد بیانی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے میکرون کے تضادات پر عراقچی کا ردعمل
وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے حوالے سے فرانسیسی صدر کی تضاد بیانی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
جمعرات کی شب اپنے ایکس پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی تضاد بیانی کے جواب میں، سید عباس عراقچی نے لکھا کہ امریکی صدر کے 2018 میں ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے سے ٹھیک پہلے، مسٹر میکرون نے کانگریس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم JPO سے دستبردار نہیں ہوں گے، ہم نے اس پر دستخط کیے ہیں۔”
ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ "آج، وہ (میکرون) دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ایران میں "ہرقسم کی جوہری سرگرمیوں” کی مخالفت کی ہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یہ بات زور دے کر کہی : جناب صدر! اپنی بات پر ثابت قدم تو رہیں”



