◷

اہم اجلاس طلب، خیبرپختونخوا سکیورٹی

10 اکتوبر 2026

2. خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا امکان، وزیراعظم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

 وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کیا ہے۔ اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم وفاقی وزراء سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ وزارت داخلہ کے حکام خیبر پختونخوا میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لگانے کی صورت میں وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، وزیراعظم وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے