◷

اسلامی جمہوریہ ایران کی جنگی تیاریاں

26 نومبر 2026

امریکی واراسٹڈیز کے ادارے کا ایران کی میزائل تازہ کاری کا جائزہ

امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار (ISW) اپنے تازہ ترین جائزے میں کہتا ہے کہ ایران نے اپنے میزائلوں میں طاقتور پروپیلنٹ کو حرکت پذیر وار ہیڈز سے لیس کرنا شروع کر دیا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک "انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار” (ISW) نے متعدد رپورٹوں میں خطے میں جاری جنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

اس ادارے نے اپنے تازہ ترین جائزے میں لکھا: "لگتا ہے کہ ایران ایسے میزائلوں کی اقسام تیار کر رہا ہے جو زیادہ طاقتور پروپیلنٹ سسٹمز کو ایسے وار ہیڈز سے لیس کرتے ہیں جو ہدف تک پہنچنے سے پہلے حرکت پذیر (Maneuverable) ہوتے ہیں، تاکہ زیادہ درستگی سے ہدف پر حملہ کر سکیں اور دفاعی نظامات کی مداخلت کا امکان کم کر دیں۔

امریکی تھنک ٹینک نے تہران کی میزائلوں کی نئی صلاحیتوں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا: "ایران اپنی صنعتی سپلائی چین میں کم ار کم تبدیلیوں کے ساتھ مختلف قسم کے میزائل تیار کر سکتا ہے کیونکہ ٹیکنالوجیز میں مماثلت ہے۔”

امریکی واراسٹڈیز کے ادارے کا ایران کی میزائل تازہ کاری کا جائزہ

اس تھنک ٹینک نے لکھا: "ایران امریکہ کی ناکہ بندی توڑنے کا عزم رکھتا ہے اور ایرانی حکام ناکہ بندی کے خاتمے کے لئے عسکری اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ ان تجویز کردہ اقدامات میں خطے میں امریکہ کے اثاثوں پر حملہ شامل ہو سکتا ہے جو امریکہ کی طرف سے ناکہ بندی کے نفاذ کے لئے تعینات ہیں۔”

اس سے قبل امریکی حکام نے خبردار کیا تھا کہ "ایران آنے والے دنوں میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لئے زیادہ جدید ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔”

آئی ایس ڈبلیو (ISW) نے بھی رپورٹ دی تھی کہ: "ایران ممکنہ طور پر بحری جہازوں اور امریکی اثاثوں کو نقصان پہنچا کر سینٹکام کی محاصرے کے نفاذ کی صلاحیت کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔”

اس ادارے نے زور دیا: "امریکی بحری جہازوں اور طیاروں کو نقصان پہنچانا یا انہیں ناکارہ بنانا انہیں (امریکیوں کو) مرمت کے لئے بندرگاہوں پر واپس جانے پر مجبور کر سکتا ہے، جو بالآخر انہیں پسپائی پر مجبور کرے گا۔”

مذکورہ ادارے نے لکھا: "ایران امریکی فوجی قوتوں کو جانی نقصان پہنچانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے تاکہ محاصرہ جاری رکھنے کی سیاسی لاگت بڑھ جائے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے