◷

چین کی ایران کے حقوق کی حمایت

26 نومبر 2026

 تہران میں چین کے سفیر نے بحری محاصرے کی مخالفت کی ہے

چین کے سفیر نے کہا ہے کہ اب جبکہ مذاکرات کا راستہ کھلا ہوا ہے،آبی راستہ نہیں بند کرنا چاہئے۔

 انھوں نے کہا کہ حال حاضر میں فوری اور پہلی ترجیح کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی جانب واپسی ہونی چاہیے۔

تہران میں چین کے سفیر زونگ پی وو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی یہ علاقہ کشیدگیوں سے دوچار ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین خطے میں امن وثبات کے لیے کوشاں ہے اور ہم  اپنی یہ کوششیں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

 تہران میں چین کے سفیر نے کہا کہ اس وقت جبکہ مذاکرات کا راستہ کھلا ہوا ہے تو اس کو بند نہیں کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ  چین ایران کے ایٹمی مسئلے کے سیاسی حل اور خطے میں ثبات واستحکام میں مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

چین کے سفیر نے اسی کے ساتھ کہا کہ بیجنگ اپنے منصفانہ موقف کا پابند ہے اور ایران کے قانونی اور منطقی حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے