امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز کا جواب آئندہ چند دنوں میں دیں گے، ایرانی وزیرِ خارجہ
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے اور ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنی تجاویز پیش کی ہیں جنہیں ہم نے ‘سات روزہ منصوبے’ کا نام دیا ہے اور ہم نے اس پر امریکی فریق کا موقف بھی سن لیا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس وقت ہم امریکی نقطہ نظر کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں اور میرا ماننا ہے کہ ہم آئندہ چند دنوں کے اندر اپنا باضابطہ جواب فراہم کر دیں گے‘۔



