اسرائیل خطے میں تقسیم پیدا کرنا چاہتا ہے: اسپیکر ترکیہ پارلیمنٹ
اسرائیل مشرق وسطیٰ کے ممالک کو ایک دوسرے کیخلاف کھڑا کرکے خطے میں تقسیم پیدا کرنا چاہتا ہے: اسپیکر ترکیہ پارلیمنٹ
ترکیہ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ کے ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرکے خطے میں تقسیم پیدا کرنا چاہتا ہے تاہم ترکیہ خطے کو متحد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔
سول سوسائٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نعمان قورتولموش نے کہا کہ اسرائیل خالی خوابوں کے پیچھے نہ بھاگے، ترکیہ خطے کو یکجا کرکے اپنے راستے پر آگے بڑھے گا۔
انہوں نےکہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے فلسطین، ایران، عراق، شام، لبنان اور یمن کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خطے کے تقریباً تمام ممالک تنازعات سے متاثر ہوئے۔