آبنائے ہرمز میں دشمن کا ایک اور ڈرون مارگرایا گیا!

 آبنائے ہرمز میں دشمن کا ایک اور جاسوس اوربیٹرڈرون مارگرایا گیا

  اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ اتوار کی شام آبنائے ہرمز کی حدود میں دشمن کا ایک جدید ترین اوربیٹر (Orbiter) ڈرون ایئرڈیفنس سسٹم کی فائرنگ کا نشانہ بنکر تباہ ہوگیا۔

قابل ذکر ہے اب تک ابنائے ہرمز کی حدود میں امریکا کے درجنوں ڈرون طیارے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی فائرنگ کا نشانہ بنکر تباہ ہوچکے ہیں۔