ایرانی فوج کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ہرجارحیت کا اتنا محکم جواب دیا جائے گا جو جارح کو پشیمان کردے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل امیری حاتمی نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے، اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برسوں گزرجانے کے بعد، ملت ایران اورمسلح افواج نے، دفاع مقدس کے تجربات کی بنیاد پر، 12 روزہ اور 40 روزہ مسلط کردہ جنگوں میں اسی اتحاد ویک جہتی اور طاقت وتوانائی کا مظاہرہ کیا ہے۔
جنرل امیر حاتمی نے اسی کے ساتھ جارحین کو خبردار کیا ہے کہ ہر جارحیت کا محکم اور پشیمان کردینے والا جواب دیا جائے گا۔
انھوں نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ مسلط کردہ جنگیں، اگرچہ جنگی وسائل اور تقاضوں کے لحاظ سے مختلف تھیں، لیکن ایرانی عوام ان مسلط کردہ جنگوں میں بھی، دشمن کی جارحیت اور تسلط پسندی کے مقابلے میں متحد ہوکر ڈٹ گئے اور مسلح افواج نے اپنے ایمان، تجربات اور اپنی توانائیوں پر بھروسہ کرکے، اپنے وطن اور ملک کی ارضی سالمیت کا دفاع کیا۔