این بی سی کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 55 فیصد امریکی ووٹرز کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔
سروے کے مطابق ٹرمپ کی کارکردگی پر اطمینان کم ہو کر 41 فیصد رہ گیا ہے اور 56 فیصد ووٹرز ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ اس کے علاوہ 55 فیصد نے امریکی صدر کی اقتصادی پالیسیوں کو معیشت کے لیے نقصان کا باعث قرار دیا ہے۔
ایران کے خلاف جنگ بھی ووٹروں کے لیے ایک بڑی پریشانی ہے۔ 57 فیصد کہنا ہے کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ وہ جنگ کی حمایت کرنے امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں۔ 62 فیصد نے کہا کہ اتنی مہنگی کی ضرورت ہی نہیں تھی۔
دریں اثنا، 43 فیصد ووٹروں نے کہا کہ وہ کانگریس کے انتخابات میں ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیں گے، جب کہ 27 فیصد نے کہا کہ وہ صدر کو ووٹ دیں گے۔
ٹرمپ کی ناپسندیدگی کے باوجود، ڈیموکریٹک پارٹی کو بھی نمایاں منفی خیالات کا سامنا ہے، 50 فیصد ووٹرز نے ڈیموکریٹ پارٹی کے بارے میں منفی خیالات کا اظہار کیا ہے۔ سروے رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریپبلکن کو سرحدی سلامتی، امیگریشن اور جرائم جیسے مسائل پر نسبتاً برتری حاصل ہے۔